اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کے ساتھ مقابلہ مضحکہ خیز ہے، وزیراعظم صرف لوگوں کی خدمت کرکے بنا جاتا ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اس خطہ کے لیڈر ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ …
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کے ساتھ مقابلہ مضحکہ خیز ہے، وزیراعظم صرف لوگوں کی خدمت کرکے بنا جاتا ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اس خطہ کے لیڈر ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ساتھ وزیراعظم محمد نواز شریف کا مقابلہ کرنا چھوڑ دیں اور خیالی دنیا سے باہر آجائیں، آج اگر نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پر عملدرآمد ہو رہا ہے تو وہ اس خطہ کی ترقی ہے، آج اگر وزیراعظم دہشت گردی اور دہشت گردوں کی کمر توڑ رہے ہیں تو وہ صرف اس خطہ کے امن کیلئے، آج اگر پاکستان کے توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں اور لوڈ شیڈنگ میں کمی آرہی تو وہ صرف اس خطہ کے امن کیلئے۔








