وزیرمملکت مریم اورنگزیب کی کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں ملک وقوم کے لئے قربان کی ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات، نشریات ، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں ملک وقوم کے لئے قربان کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہید دہشت گردوں کے عزائم کے راستے میں آہنی رکاوٹ ہیں۔ مریم اورنگزیب نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔