وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے انکشافات سے ملک کی بدنامی ہوئی، یہ سنگین معاملہ ہے اور اس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی ضرورت ہے ، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے۔ بدھ کوپارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کے معاملے پر کسی کو بری …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے انکشافات سے ملک کی بدنامی ہوئی، یہ سنگین معاملہ ہے اور اس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی ضرورت ہے ، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے۔ بدھ کوپارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسین حقانی کے معاملے پر کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا، ماضی کی حکومت کو ان کے سنگین قسم کے انکشافات کے بعد جواب دینا چاہئے، اس معاملے پر ملک کی بدنامی ہوئی ، یہ ایک سنگین معاملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعہ پاکستان لایا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جانی چاہئے یہی وہ لوگ ہیں جو ملکی سلامتی سے متعلق امور پر اس طرح کھیلتے رہے۔

Leave a Reply