وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس2000 ءکے نفاذ، قانون پر عمل درآمد کے سلسلے میں متعلقہ فریقین کے تحفظات اور ان کے ازالے کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو ہوا۔اجلاس میں وزیرِ مواصلات مراد سعید، مشیر تجارت عبد الرزاق داو¿د اوروزارتِ مواصلات اور وزارتِ صنعت و تجارت کے سینئر …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس2000 ءکے نفاذ، قانون پر عمل درآمد کے سلسلے میں متعلقہ فریقین کے تحفظات اور ان کے ازالے کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو ہوا۔اجلاس میں وزیرِ مواصلات مراد سعید، مشیر تجارت عبد الرزاق داو¿د اوروزارتِ مواصلات اور وزارتِ صنعت و تجارت کے سینئر افسران شرکت کی۔اجلا س میں نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 کے نفاذ خصوصاً ایکسل لوڈ کے حوالے سے متعلقہ فریقین کے تحفظات اور عدالتی احکامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری مواصلات جواد رفیق نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 ءکے نفاذ کے ضمن میں اب تک کی پیش رفت، ملکی سڑکوں کی موجودہ صورتحال، ذرائع مواصلات بشمول پاکستان ریلویز کی رسد و ترسیل کے حوالے سے استعداد کی صورتحال، ایکسل لوڈکے حوالے سے قانون کے نفاذ کے معیشت پر اثرات اور متعلقہ فریقین کے تحفظات پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ سڑکوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے ضمن میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو سالانہ 65 ارب روپے کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔ ٹرکوں پر منظور شدہ لوڈ کے علاوہ اضافی بوجھ لاد نے کی وجہ سے نہ صرف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں بلکہ یہ حادثات کا باعث بھی بنتا ہے جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔