اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف کل (منگل کو )پہلے سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے ۔ دو روزہ دورے کے دوران صدر توکائیف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگاجس میں ان کی کابینہ کے سینئر ارکان اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام شامل ہوں گے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے …
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پرقازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف منگل کو پاکستان پہنچیں گے، دفترخارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف کل (منگل کو )پہلے سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے ۔ دو روزہ دورے کے دوران صدر توکائیف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگاجس میں ان کی کابینہ کے سینئر ارکان اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام شامل ہوں گے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر قاسم جومارت توکائیف صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔اس کے علاوہ وہ پاکستان قازقستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے، تعاون کے نئے مواقع پر غور کرنے، بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی رابطہ کاری، عوامی روابط کے فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے امکانات کو دریافت کرنے کا ایک اوراہم موقع فراہم کرے گا۔
بیان کے مطابق قازقستان کے صدر کا یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، تاریخی و ثقافتی قربتوں کو مؤثر عملی تعاون میں بدلنے کے باہمی عزم کو اجاگر کرتا ہے اور خطے میں امن و ترقی کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ خواہش کی نمائندگی کرتا ہے۔







