وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں عالمی سطح پر بڑی سفارتی کامیابی قابل فخر ہے، محمد حنیف عباسی

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں عالمی سطح پر بڑی سفارتی کامیابی قابل فخر ہے، محمد حنیف عباسی

اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی نے وزیرِ اعظم کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں عالمی سطح پر بڑی سفارتی کامیابی حاصل،ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کا کلیدی کردار قابلِ فخر ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سٹریٹجک رہنمائی نے خطے میں امن کے قیام کو ممکن بنایا،فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت افروز قیادت پاکستان کی دفاعی و سفارتی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی فعال اور متحرک سفارتی کاوشوں نے جنگ بندی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان نے خطے کو ممکنہ تباہی سے بچا کر امن کا پرچم بلند کیا،یہ کامیابی اعلیٰ قیادت، بصیرت اور مؤثر سفارتکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے،پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی امن کے لئے اپنی صلاحیت منوا لی،اسلام آباد میں کامیاب سفارتی کاوشیں خطے میں پائیدار امن کی جانب سنگِ میل ہیں،پاکستان کا امن، استحکام اور مکالمے کے فروغ کے لئے کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی پاکستان کے روشن اور مضبوط عالمی تشخص کی عکاس ہے،دنیا پاکستان کی تعمیری اور مثبت سفارتکاری کو تسلیم کرنے پر مجبور ہو چکی ہے،مستقبل میں بھی پاکستان امن، ترقی اور علاقائی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنا کردار جاری رکھے گا۔