اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان آج پیر کو اینٹی نارکوٹکس (انسدادِ منشیات ) فورس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیرا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اے این ایف ہیڈ کوراٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ وزیرِ اعظم یادگارِ شہداء پر چادر چڑھائیں گے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔وزیرِ اعظم کو اے این ایف …
وزیرِ اعظم عمران خان آج پیر کو اینٹی نارکوٹکس (انسدادِ منشیات ) فورس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان آج پیر کو اینٹی نارکوٹکس (انسدادِ منشیات ) فورس کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔ وزیرا عظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اے این ایف ہیڈ کوراٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ وزیرِ اعظم یادگارِ شہداء پر چادر چڑھائیں گے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔وزیرِ اعظم کو اے این ایف کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم اے این ایف افسران، ڈرگ لائیزان آفیسرز اور یوتھ ایمبیسیڈرز سے خطاب بھی کریں گے۔









