وزیرِ اعظم عمران خان جمعرات کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان جمعرات کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آج عوامی وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے اہم دن ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جا رہا …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان جمعرات کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پروگرام کا اجرا کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آج عوامی وعدوں کی تکمیل کے حوالے سے اہم دن ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ہر خاندان کو صحت انصاف کارڈ فراہم کیا جا رہا ہے۔ صحت انصاف کارڈ کی بدولت ہر خاندان کو سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں علاج معالجے کے ضمن میں دس لاکھ روپے تک کے اخراجات کی مفت سہولت میسر آئے گی۔ صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں صوبے کی چالیس فیصد آبادی اس سہولت سے مستفید ہو رہی تھی۔ عوام کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کی بھرپور پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ اس پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جائے تاکہ ہر خاندان اس سہولت سے مستفید ہو۔

مزید خبریں