وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونین خصوصی برائے صحت و اوورسیز پاکستانیز ڈاکٹر ظفراللہ اور سید ذوالفقار عباس بخاری کی ملاقات،معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ اور معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی ملاقات میں موجود تھیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفراللہ نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات خصوصا صحت انصاف کارڈ کی …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ اور معاون خصوصی برائے بیرون ملک پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی ملاقات میں موجود تھیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفراللہ نے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات خصوصا صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت پر وزیرِاعظم کو آگاہ کیا۔سید ذوالفقار عباس بخاری کی جانب سے بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔