اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل اور عقیل کریم ڈھیڈی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق ملاقات میں عقیل کریم ڈھیڈی نے صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور صنعتی عمل کے فروغ کے حوالے سے حکومتی کوششوں اور پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری …
وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل اور عقیل کریم ڈھیڈی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل اور عقیل کریم ڈھیڈی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق ملاقات میں عقیل کریم ڈھیڈی نے صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور صنعتی عمل کے فروغ کے حوالے سے حکومتی کوششوں اور پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ملک میں کورونا کی صورتحال اور صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصانات کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی سہولت کاری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی سرپرستی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی خصوصاً چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سے نہ صرف معاشی عمل میں تیزی آئے گی بلکہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع اور دولت کی پیداوار کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔








