وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا کی سفارشات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کے ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرا کی سفارشات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کے ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اوگرا کی سفارشات کے برعکس پٹرولیم مصنوعات میں کم سے کم اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی ۔ عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومتی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں محض 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اسی طرح اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.92 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14.87 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ اس کے برعکس مٹی کے تیل کی قیمت میں محض 3.36 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.95 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں