وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور انتظامیہ کی جانب سے اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور انتظامیہ کی جانب سے اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اوردیگر بد عنوانیوں کی روک تھام کے لئے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول چیف کمشنر اسلام آباد فوری اقدامات لیں اور …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور انتظامیہ کی جانب سے اشیاءخورد و نوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اوردیگر بد عنوانیوں کی روک تھام کے لئے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز بشمول چیف کمشنر اسلام آباد فوری اقدامات لیں اور اس سلسلے میں خصوصی مہم شروع کی جائے، تمام صوبائی حکام سات دنوں میں ان احکامات پر عمل درآمد کے سلسلے میں پیش رفت کی رپورٹ پیش کریں۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ مقامی اور مخصوص قوانین پر مکمل عملدرآمد کے ذریعے سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا اور عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنا فیلڈ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ متعلقہ اہلکاروں کے درمیان باہمی روابط کا فقدان، قوانین کا سطحی علم، غیر موثر عمل درآمد اور ذمہ داریوں سے احتراز کی روش نے جہاں متعلقہ قوانین کو غیر موثر بنا دیا ہے وہاں عام آدمی کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق قوانین پر موثر عمل درآمد کے لئے فوری طور پر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے حکم دیا کہ پرائس اور مارکیٹ کمیٹیوں کو مزید موثر بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply