لاہور ۔28 اکتوبر (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلہ میں منصوبہ کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے جبکہ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال مارچ اور مئی میں دو مراحل میں ہوں گے۔ پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم …
وزیرِ اعظم عمران خان کا پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور ۔28 اکتوبر (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلہ میں منصوبہ کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے جبکہ وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات آئندہ سال مارچ اور مئی میں دو مراحل میں ہوں گے۔ پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیرِ خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت، وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید، چیف سیکرٹری پنجاب نسیم یوسف کھوکھر، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حبیب الرحمان، صوبائی سیکرٹریز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو لوکل گورنمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کے سلسلہ میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ، حکومت پنجاب کے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیداران نے اس ضمن میں کی گئی منصوبہ بندی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ویلج پنچایت اور نیبر ہڈ کونسل کے الیکشن مارچ 2020ءاور لوکل میونسپل اور تحصیل کونسل کے انتخابات مئی 2020ءتک منعقد کئے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر جلد از جلد عملدرآمد پر زور دیا اور تا کید کی کہ اس سلسلہ میں پلان کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نظام سے موجودہ حکومت پاکستان میں ایک انقلاب لے کر آئی ہے، ہمارے شہر اس وقت تک صحیح نہیں ہو سکتے جب تک ان میں موثر انتظامی نظام قابل عمل نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کا مقصد عوام کو نچلی سطح پر مکمل طور پر بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنی تعمیر و ترقی کے فیصلے اور اپنے مسائل خود حل کر سکیں۔








