وزیرِ اعظم عمران خان کل 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کل بدھ کو 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ان منصوبوں کی مالیت 100 ارب روپے ہے۔ 6 منصوبے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاو¿سنگ فاو¿نڈیشن جبکہ ایک منصوبہ پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی فاو¿نڈیشن سے متعلق ہے۔ گھروں کی تعمیر و فراہمی معاشی ترقی اور معاشرتی استحکام کے حوالے سے ملکی معیشت کا …

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان کل بدھ کو 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ان منصوبوں کی مالیت 100 ارب روپے ہے۔ 6 منصوبے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاو¿سنگ فاو¿نڈیشن جبکہ ایک منصوبہ پاکستان ہاو¿سنگ اتھارٹی فاو¿نڈیشن سے متعلق ہے۔ گھروں کی تعمیر و فراہمی معاشی ترقی اور معاشرتی استحکام کے حوالے سے ملکی معیشت کا ایک اہم شعبہ ہے۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ان ہاﺅسنگ منصوبوں کی تعمیر سے جہاں ہزاروں بے گھر پاکستانیوں کو اپنی چھت میسر ہوگی وہاں تعمیراتی شعبہ سے منسلک صنعتوں کا بھی فروغ ہوگا اور روز گار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ ماضی میں منصوبہ سازی کے فقدان کی وجہ سے آج ہمارا ملک تقریبا ایک کروڑ ہاﺅسنگ یونٹس کی کمی کا شکار ہے۔ اس بحران کی وجہ سے کم آمدنی والے اور تنخواہ دار طبقے کے لیے اپنے گھر کا حصول ناممکن بن چکا ہے۔ ہاو¿سنگ اتھارٹی تمام اہل وفاقی ملازمین کو قابل برداشت قیمت پر معیاری رہائشی سہولتیں مہیا کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں بینکوں سے فنانسنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔

مزید خبریں