اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پانچ سالہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم بذاتِ خود اس اہم پروگرام کی اونر شپ لیں گے جبکہ وزیرِ اعظم نے متعلقہ کمیٹی کو حتمی سفارشات آئندہ …
وزیرِ اعظم عمران خان کی 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پانچ سالہ منصوبے سے متعلقہ کمیٹی کو دو ہفتوں میں حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پانچ سالہ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم بذاتِ خود اس اہم پروگرام کی اونر شپ لیں گے جبکہ وزیرِ اعظم نے متعلقہ کمیٹی کو حتمی سفارشات آئندہ دو ہفتوں میں پیش کرنے کی ہدایت تاکہ پروگرام کا جلد از جلد اعلان کیا جا سکے۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کو سیکرٹری ہاﺅسنگ کی جانب سے وزیرِ اعظم کوہاﺅسنگ کمیٹی کی جانب سے اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ سیکرٹری ہاﺅسنگ نے وزیر اعظم کو ملک میں گھروں کی موجودہ صورتحال اور سالانہ طلب سے آگاہ کیا۔ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے مطلوبہ زمین، تعمیرات کے لئے مطلوبہ وسائل کی فراہمی کے حوالے سے مختلف آپشنز اور پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامی سطح پراور متعلقہ قوانین میں ترامیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے۔ حکومت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کے وعدے کی تکمیل کے لئے پرعزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے نہ صرف ملک میں بے گھر افراد کی رہائش کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ اس سے لاکھوں بے روز گار افراد کو نوکریاں میسر آئیں گی اور ہاوسنگ سیکٹر سے منسلک صنعتوں کو ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے کونے کونے میں واقع سرکاری اراضی کے علاوہ محض پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیسٹ ہاوسز اوردیگرسرکاری عمارتوں اور املاک کی اربوں روپے کی زمین کو برو¿ے کار لا کر ہاﺅسنگ پروگرام کے لیے خاطر خواہ مالی وسائل اکٹھے کیے جا سکتے ہیں۔








