میرپور ۔3فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری میرپور پہنچ گئے ہیں۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق وہ سابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں …
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزراانجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے میرپور پہنچ گئے

مزید خبریں
میرپور ۔3فروری (اے پی پی):وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری میرپور پہنچ گئے ہیں۔
منگل کو جاری بیان کے مطابق وہ سابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
وفاقی وزرا مرحوم کے گھر جا کر لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کریں گے اور اس ناقابلِ تلافی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جائے گا۔ اس موقع پرمرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی جائے گی۔وہ ان کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔







