اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے نوجوانوں میں علم پر مبنی معیشت کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل فراہم کرنا ہے، تعلیم اور ٹیکنالوجی ملکی ترقی کی بنیاد ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے بغیر ترقی ممکن نہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کا اہم …
وزیرِ اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل فراہم کرنا ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے نوجوانوں میں علم پر مبنی معیشت کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد طلبہ کو جدید تعلیمی وسائل فراہم کرنا ہے، تعلیم اور ٹیکنالوجی ملکی ترقی کی بنیاد ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے بغیر ترقی ممکن نہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔
جمعرات کو کامسیٹس یونیورسٹی میں منعقدہ وزیرِ اعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے نوجوانوں سے کہا کہ اپ کو جو لیپ ٹاپ دیئے جا رہے ہیں ان کا کوئی اور مقصد نہیں، محض انسانیت کی خدمت ہے، نہ کتابیں پڑھانے کا مقصد الگ ہے نہ لیپ ٹاپ کا، اصل مقصد یہ ہےکہ آپ ایک ایسے مستقبل میں قدم رکھ سکیں جسے آپ نے ابھی دیکھا بھی نہیں اور جس کا آپ تصور بھی مکمل طور پر نہیں کر سکتے، جب آپ گریجویشن کے بعد باہر نکلیں گے، کام کریں گے اور آپ کو پہلے سے معلوم نہیں ہوگا کہ کیا سیکھنا ہے اور کس سمت جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا قومی ترجیح ہے۔ نوجوانوں کو تحقیق کی طرف لانا ناگزیر ہے، لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد تحقیق، جدت اور سیکھنے کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم کا مقصد نوجوانوں کو مہارتیں نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ حکومت نوجوانوں کو علم پر مبنی معیشت کے لیے تیار کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے حالات کچھ اور تھے، ایک وقت تھا جب موبائل فون نہیں ہوتے تھے،یقیناً کچھ بدلا ہے، یہاں اصل بات وقت کی تیاری ہے، بدلتے ہوئے وقت کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔ یونیورسٹی صرف بس اور عمارتوں کا نام نہیں بلکہ یہ اس قابل بناتی ہے کہ آپ ایسے مستقبل میں قدم رکھ سکیں جسے آپ نے ابھی دیکھا ہی نہیں، یہ تیاری غیر یقینی حالات میں فیصلے کرنے کی ہے، کامیابی اور ناکامی دونوں کو قبول کریں اور ان دونوں کے ساتھ جینے کا حوصلہ رکھیں۔








