وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ای سی او کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات

اشک آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اشک آباد پہنچنے پر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات کی اور ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ (2026-27) سنبھالنے کی تیاریوں کے تناظر میں علاقائی معاشی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ …

اشک آباد۔11دسمبر (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اشک آباد پہنچنے پر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات کی اور ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ (2026-27) سنبھالنے کی تیاریوں کے تناظر میں علاقائی معاشی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ای سی او سیکرٹریٹ اور تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر خطے میں اقتصادی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پُرعزم ہے ۔ انہوں نے ای سی او وژن 2025 کے لئے پاکستان کی بھرپور حمایت کو بھی دہرایا اور اس موقع پر تجویز پیش کی کہ ای سی او تنظیم کے مستقبل کے اہداف اور علاقائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ای سی او وژن 2035 کے ایک نئے، بہتر اور جامع فریم ورک پر کام کا آغاز کرے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ بین الاقوامی کانفرنس برائے امن و اعتماد‘‘ میں شرکت کے لئے اشک آباد پہنچ چکے جو آج منعقد ہو گی۔

 

مزید خبریں