وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈیووس کے دورے کے بعد دبئی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈیووس کے دورے کے بعد دبئی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دبئی میں قیام کے دوران نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈا نے اتصالات گروپ کے حکام سے ملاقات کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو …

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ڈیووس کے دورے کے بعد دبئی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ اتوار کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دبئی میں قیام کے دوران نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈا نے اتصالات گروپ کے حکام سے ملاقات کی۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔