وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے بھارتی حکام کی قید میں پاکستانی خاتون اور اسکی کم سن بچی کو فوری طورپر پاکستان لانے کی اجازت دےدی

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ پانچ سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی قید میں روبینہ نامی خاتون اور اسکی کم سن بچی کو پاکستان لانے کی اجازت دے دی۔وزارت داخلہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق روبینہ کا شوہر اسے اور اسکی چار ماہ کی بچی کو علاج کے بہانے نئی دہلی لے گیا …

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اے پی پی) وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ پانچ سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی قید میں روبینہ نامی خاتون اور اسکی کم سن بچی کو پاکستان لانے کی اجازت دے دی۔وزارت داخلہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق روبینہ کا شوہر اسے اور اسکی چار ماہ کی بچی کو علاج کے بہانے نئی دہلی لے گیا ۔ نئی دہلی میں شوہر نے روبینہ سے دغا بازی کی اورتمام شناختی و سفری دستاویزات اور رقم لے کر غائب ہو گیا اور معصوم بچی اور خاتون کو بے یار ومددگار چھوڑ گیا۔ ماں بیٹی کی بے کسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چندلوگوں نے اس کی مالی مدد کی اور اسے جموں بارڈر تک پہنچانے کا بندوبست کیا۔مطلوبہ شناختی و سفری دستاویزات کی عدم موجودگی میں شہریت کی شناخت نہ ہونے پرمذکورہ خاتون کو اسکی بچی سمیت بھارتی حکام نے حراست میں لے کر جیل میںڈال دیا۔

Leave a Reply