اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر طارق داہروغ نے ملاقات کی‘ جس میں میڈیا ، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں فریقوں نے باہمی بنیادوں پر ، ٹی وی ڈراموں ، فیچر فلموں اور دستاویزی فلموں کو پیش کرنے کے لئے مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کیا …
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز سے پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر طارق داہروغ کی ملاقات ‘میڈیا ، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے پاکستان میں تعینات مصر کے سفیر طارق داہروغ نے ملاقات کی‘ جس میں میڈیا ، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا دونوں فریقوں نے باہمی بنیادوں پر ، ٹی وی ڈراموں ، فیچر فلموں اور دستاویزی فلموں کو پیش کرنے کے لئے مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کیا جن میں دونوں برادر مسلم ممالک کی اقدار مشترکہ ہیں۔ وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے اس طرح کے منصوبوں کی سہولت کے لئے معاہدے پر جلد دستخط کرنے پر زور دیا۔مصری سفیر نے وفاقی وزیر کو کراچی اور قاہرہ کے درمیان مصری ایئر لائن کی پرواز کے آغاز کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر شبلی فراز نے اس منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ممالک میں باہمی رابطوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں آسانی پیدا ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے کوشاں ہیں ، اور پاکستان اس شعبے میں مصر کے تجربے سے استفادہ کرے گا۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ دونوں ممالک میں سیاحت کے خوبصورت مقامات ہیں اور دونوں ممالک کو ان پرکشش مقامات میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کر نے چاہئیں۔ مصر کے سفیر نے اس موقع پر وفاقی وزیر سے الاظہر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں معلومات بھی شیئر کیں جو اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے حکومت کی "؛ Look Africa” پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان دوـطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔مصرکے سفیر طارق دہروغ دہرو نے بھارتی زیرِ تسلط مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر نے مسئلہ کشمیر اور اسلاموفوبیا جیسے عالمی مسائل کے حل کے لیے او آئی سی کے پلیٹ فارم سے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنی تقاریر اور قراردادوں کے ذریعے ان مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر کسی بھی مذہب یا اس کے پیروکاروں کی تضحیک نہیں کی جانی چاہئے۔








