وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا اقراءیونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ور ثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی طرح شاید ہی کسی ملک نے لڑی ہو، حکومتی اقدامات کے باعث ماضی کی نسبت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے …

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی)وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ور ثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی طرح شاید ہی کسی ملک نے لڑی ہو، حکومتی اقدامات کے باعث ماضی کی نسبت دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی طرح شاید کی کسی نے لڑی ہو ، دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،سی پیک منصوبے اور توانائی کے شعبے میں روزگار کے بے پناہ مواقع ہیںنوجوان سی پیک ، توانائی اور دوسرے مواقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔۔

Leave a Reply