اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ نواز شریف اتنے بیمار ہیں کہ اگر ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے،ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا ہے، عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایمبولینس …
وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کی ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ نواز شریف اتنے بیمار ہیں کہ اگر ضمانت نہ ملی تو جان کو خطرہ ہے،ن لیگ نے ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولا ہے، عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایمبولینس کی بجائے فضل الرحمان وہاں پہنچنے اور میاں صاحب کو سیاسی آکسیجن دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ1947ءسے2008ءتک پاکستان کا کل بیرونی قرضہ37ارب ڈالر تھا، اس رقم سے اسلام آباد بنا، تربیلا اور منگلا ڈیم بنے، نیول بیسز بنے، فوج کو جدید ہتھیار ملے،گوادر بنا،موٹروے بنی۔انہوں نے کہا کہ 2008ءسے2018 تک بیرونی قرضہ97 ارب ڈالر تک جاپہنچا، سوال ہے کہ یہ 60ارب ڈالر کہاں چلے گئے،کیا یہ پیسہ دو خاندانوں نے آپس میں تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ حدیبیہ فراڈ کا ماڈل دونوں خاندانوں نے بار بار استعمال کیا، پیسہ کو حوالہ اور ہنڈی سے باہر بھیجا گیا اور گھمایا گیا، جعلی اکاونٹس اورجعلی لوگ استعمال ہوئے۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری اس تماشے کے مرکزی کردار ہیں۔








