وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کی ریکارڈ کمی کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کی ریکارڈ کمی کی گئی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مختص کئے گئے فنڈز میں سے 18 کروڑ کی بچت نے سادگی کی ایک مثال قائم کی ہے۔ 18 کروڑ 37 لاکھ روپے کی رقم …

اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں 21 فیصد کی ریکارڈ کمی کی گئی ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مختص کئے گئے فنڈز میں سے 18 کروڑ کی بچت نے سادگی کی ایک مثال قائم کی ہے۔ 18 کروڑ 37 لاکھ روپے کی رقم وزارتِ خزانہ کو واپس کر دی گئی ہے۔