وزیر اعظم سندھ کے عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، گورنر سندھ

کراچی ۔ یکم مئی (اے پی پی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سندھ کے عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، جمہوریت کے تسلسل سے ملک میں خو ش گوار تبدیلی کے اثرات واضح ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اعجاز شاہ شیرازی، شفقت شاہ شیرازی اور مسلم لیگ (ن) ضلع ٹھٹھہ کے …

کراچی ۔ یکم مئی (اے پی پی)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف سندھ کے عوام کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں، جمہوریت کے تسلسل سے ملک میں خو ش گوار تبدیلی کے اثرات واضح ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اعجاز شاہ شیرازی، شفقت شاہ شیرازی اور مسلم لیگ (ن) ضلع ٹھٹھہ کے صدر محمد علی میمن سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں ٹھٹھہ میں ترقیاتی منصوبوں، پینے کے پانی کی عدم دستیابی، صحت اور تعلیم کے ضمن میں عوامی مشکلات سمیت دیگر مسائل، وزیراعظم کی جانب سے ٹھٹھہ میں 500 بستروں کے اسپتال اور ہیلتھ انشورنس کارڈ فراہم کرنے کے اعلان پر ٹھٹھہ میں محمد نواز شریف کے لئے عوامی نیک خواہشات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply