اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھیلوں کی قومی فیڈریشنز سمیت کھیلوں کے نظام کی بہتری اور احیاءنو کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے دوران جاری کیں ۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد بین الصوبائی …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھیلوں کی قومی فیڈریشنز سمیت کھیلوں کے نظام کی بہتری اور احیاءنو کے لئے ٹاسک فورس کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ ہدایت وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ سے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے دوران جاری کیں ۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی سیکرٹری امجد علی خان اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس محمد اختر نواز گنجیرا بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان سپورٹس بورڈ اور سپورٹس یونیورسٹی سے متعلق امور زیر غور آئے۔









