وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستان آئل اینڈ گیس کانفرنس 2017ءکی افتتاحی نشست سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے وعدے پورے کئے ہیں اور گزشتہ حکومتوں سے ورثے میں ملنے والے توانائی کے بحران پر موثرانداز میں قابو پایا ہے، ہر قسم کے صارفین کے لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ ماضی کاقصہ ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جلد ختم ہو جائے گی۔ …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے وعدے پورے کئے ہیں اور گزشتہ حکومتوں سے ورثے میں ملنے والے توانائی کے بحران پر موثرانداز میں قابو پایا ہے، ہر قسم کے صارفین کے لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ ماضی کاقصہ ہے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی جلد ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پاکستان آئل اینڈ گیس کانفرنس 2017ءکی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم جو اس پہلے4 سال تک وزیر پٹرولیم بھی رہے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت درپیش مسائل سے نمرد آزما ہونے کے لئے پائیدار حل پیش کررہی ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں یہ صنعت ٹھوس معروضی حل پیش کرنے سے قاصر رہی۔ عبوری حل کوئی حل نہیں ہوتا، اس کے برعکس موجودہ حکومت پائیدار حل پیش کررہی ہے۔ ایل این جی کی درآمد سے ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے ۔ انہوں نے توانائی کے متبادل ذرائع سے بھر پور استفادے کے لئے معروضی مثبت تجاویز پیش کرنے کے لئے کہا۔ انہوںنے 18 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مائع قدرتی گیس ٹرمینلز اور ملک کے مختلف حصوں میں گیس پہنچانے کے لئے منسلکہ ٹرانسمیشن لائنوں کی تکمیل کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس سے صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو اسے بجلی، گیس اور ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لئے سی این جی سمیت کئی چیلنجوں کا سامنا تھا۔

Leave a Reply