اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ابھرتے ہوئے میری ٹائم چیلنجوں سے نمبرد آزماءہونے سے پوری طرح آگاہ اور سمندر میں بہتر نظام برقراررکھنے کے لئے پر عزم ہے جبکہ وہ عالمی تشویش کے سمندری ایشوز کے بارے میں تعاون کے لئے ہمیشہ تیار رہا ہے۔ انہوںنے یہ بات منگل کو یہاں ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیز …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیز کے 13ویں اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ابھرتے ہوئے میری ٹائم چیلنجوں سے نمبرد آزماءہونے سے پوری طرح آگاہ اور سمندر میں بہتر نظام برقراررکھنے کے لئے پر عزم ہے جبکہ وہ عالمی تشویش کے سمندری ایشوز کے بارے میں تعاون کے لئے ہمیشہ تیار رہا ہے۔ انہوںنے یہ بات منگل کو یہاں ہیڈز آف ایشین کوسٹ گارڈ ایجنسیز میٹنگ کے 13ویں اجلاس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سمندروں پر عالمی معیشت کے انحصار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور میری ٹائم وسائل کا تحفظ و سلامتی اور سمندری مواصلاتی رابطے بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی واحد میری ٹائم لاءانفورسمنٹ ایجنسی کی حیثیت سے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کاکردار بہت اہم ہے اور اسے پاکستان کے سمندری علاقے میں قومی اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے نفاذ کا مینڈیٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو کوسٹل بیسز پر مکمل طورپر فعال طیاروں کے ساتھ ساتھ بہتر سہولیات سے آراستہ کیاہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ابھرتے ہوئے میری ٹائم چیلنجوں سے نمبر آزماءہونے سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس ضمن میںاستعداد کار میں اضافے کے لئے مزید وسائل وقف کرنے کی ضرورت ہے ۔








