اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل بدھ کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے اور عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی طرف مبذول کرائیں گے۔ …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے (کل) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کل بدھ کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے اور عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی طرف مبذول کرائیں گے۔ توقع ہے کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر اور علاقائی امن کیلئے اس کی اہمیت کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق خلاف صریح خلاف ورزیوں کو نمایاں کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیں گے کہ وہ بگڑتی ہوئی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔ پاکستان 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منائے گا جس میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ مظالم سے پیدا ہونے والی ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔








