اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں خودکش حملہ کے بعد دنیا بھر سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے پیغامات پر دوست ممالک اور عالمی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس گھنائونے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے …
وزیر اعظم شہباز شریف کا خودکش حملہ کے بعد دنیا بھر سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے پیغامات پر دوست ممالک اور عالمی قائدین کا شکریہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں خودکش حملہ کے بعد دنیا بھر سے ہمدردی اور یکجہتی کے اظہار کیلئے پیغامات پر دوست ممالک اور عالمی قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس گھنائونے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
جمعہ کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے "ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں دل دہلا دینے والے خودکش حملے کے بعد دنیا بھر سے ہمیں ہمدردی اور یکجہتی کے جو مضبوط پیغامات موصول ہوئے ہیں، ہم اُن کے لیے شکر گزار ہیں۔ پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں میں ہمارے دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت ہمیشہ سے نہایت اہم رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس گھنائونے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو پوری قوت کے ساتھ انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس نازک گھڑی میں بہادر پاکستانی قوم متحد ہے اور ہم دہشت گردی کو شکست دینے کے اپنے عزم پر پہلے کی طرح مضبوطی سے قائم ہیں۔








