وزیر اعظم شہباز شریف کی اشک آباد میں منعقدہ فورم کے موقع پر عالمی رہنمائوں سے خوشگوارغیر رسمی ملاقاتیں

اشک آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد ، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ فورم کے موقع پر عالمی رہنمائوں سےخوشگوار غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، …

اشک آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی بین الاقوامی سال برائے امن و اعتماد ، عالمی دن برائے غیر جانبداری اور ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے اشک آباد میں منعقدہ فورم کے موقع پر عالمی رہنمائوں سےخوشگوار غیر رسمی ملاقاتیں ہوئیں۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن اور کرغزستان کےصدر صادر ژپاروف سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔فورم کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف عالمی رہنمائوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

 

مزید خبریں