وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف کامیابی پر مبارکباد

موسم سرما میں سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کرنا بہت بڑا چیلنج ہے، مخیر حضرات اس کام میں حکومت کا ساتھ دیں،وزیراعظم محمد شہبازشریف

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے،جمعہ کو ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ مستقل مزاجی اور محنت کامیابی کی بنیاد ہیں۔

خواتین کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹونٹی میچ میں روایتی حریف کو شکست دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ٹیم نے اچھا کھیلا۔ پاکستان کو خواتین کھلاڑیوں پر فخر ہے۔