وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے ہولناک بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب بم دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے ہولناک بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ وزیر اعظم نے اتوار کو "ایکس ” پر اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ ہم دہشت گردی کو اس کی ہر شکل اور صورت میں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔ وزیر اعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری قوم بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔








