وزیر اعظم عمران خان، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد ۔10 فروری(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر اتوار کو متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیرخزانہ اسد عمر ،وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ …

اسلام آباد ۔10 فروری(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر اتوار کو متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیرخزانہ اسد عمر ،وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی ، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داو¿د اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر روشنی ڈالیں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں حکومتی ترجیحات اور وژن پر بھی گفتگوکریں گے۔وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ، وزیر بحری امور علی حیدر زیدی اور معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری بھی وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔