وزیر اعظم عمران خان آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان بزنس کمیونٹی، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقات، سیال ایئر لائنز اور مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔ …

لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی دعوت پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر اعظم عمران خان بزنس کمیونٹی، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقات، سیال ایئر لائنز اور مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،پاکستان کو یہاں سے سالانہ اڑھائی ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے بزنس کمیونٹی کو اعتماد دیا، حکومتی اقدامات کی بدولت پاکستا ن کی معیشت درست سمت پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سیالکوٹ میں صحت، تعلیم سمیت مفاد عامہ کے متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ہنر مند پروگرام سے سیالکوٹ کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ مقامی انڈسٹری کو سکلڈ لیبر کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سیالکوٹ میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ شوباز شریف نے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں کو نظر انداز کیا اور سارا پیسہ لاہور کے میگا پراجیکٹس پر لگایا، تحریک انصاف یکساں ترقی کے تقاضے پورے کرتے ہوئے فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنا رہی ہے۔