راولپنڈی ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہداءاور یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کادورہ کیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویزخٹک اور چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف جاری …
وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہداءاور یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر لائن آف کنٹرول کادورہ کیا، وزیراعظم عمران خان کی ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہداءاور یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کادورہ کیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویزخٹک اور چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم کو لائن آف کنٹرول پر تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے افراد سے بھی ملاقات کی۔بعد ازاں وزیراعظم اور آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی جبکہ انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا مو¿ثر جواب دینے پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے ایل او سی پر شہداءاور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کے نہتے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا اور مقبوضہ کشمیر میں طویل محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان حق خود ارادیت دلانے کیلئے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہماری توجہ فی الحال دنیا کی توجہ فاشسٹ بھارتی حکومت کی جانب مبذول کرانے پر ہے جبکہ ہماری افواج کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔







