اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائےخارجہ امور عندلیب عباس نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت خطہ اور تمام دنیا میں امن کے لئے پرعزم ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں ترکمانستان سفارتخانہ اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک سٹڈیز اینڈ پیس کے تعاون سے مضمون نویسی کے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عندلیب عباس …
وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت خطہ اور تمام دنیا میں امن کے لئے پرعزم ہیں، عندلیب عباس

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائےخارجہ امور عندلیب عباس نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت خطہ اور تمام دنیا میں امن کے لئے پرعزم ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں ترکمانستان سفارتخانہ اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیٹک سٹڈیز اینڈ پیس کے تعاون سے مضمون نویسی کے مقابلے جیتنے والوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عندلیب عباس نے مقابلے جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور موجودہ حکومت خطے اور دنیابھر میں امن کیلئے پرعزم ہیں۔قبل ازیں مضمون نویسی کے شرکاء نے ترکمانستان کی غیر جانبداری کے اصولوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان کی اس منفرد پالیسی کے بارے میں عالمی سطح پر افہام و تفہیم کو تقویت ملی ہے۔ یہ پالیسی علاقائی اور عالمی سطح پر بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں معاون ہے۔ ترکمانستان نے اس پالیسی کو اپنی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون قرار دیا ، اور 12 دسمبر 1995 کو ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد کے ذریعہ "ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری” کو تسلیم کیا۔مقابلے کا مقصد پاکستان کے اندر ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی پالیسی کی گہری تفہیم کو فروغ دینا تھا۔ مضمون۔نویسی کے مقابلوں میں نوجوان سفارت کاروں اور سول سوسائٹی کے ممبروں نے حصہ لیا۔شرکاء نے ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی پالیسی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔مضمون نویسی کے مقابلہ میں ڈپلومیٹک کور / یو این ایجنسیوں / دیگر بین الاقوامی تنظیموں، سول سوسائٹی کے 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوانوں نے حصہ لیا۔ آج کے مقابلوں میں نیپالی سفارتکار اوانی ادھکاری ،ایرانی سفارتکار ڈاکٹر ہمانیہ کریمی اور کییا کی سفارت کار سلووا منیر نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سول سوسائٹی کیٹیگری میں بحریہ یونیورسٹی کی طالبہ فاتح علی زین ، کناارڈ کالج فار ویمن لاہور کی طالبہ ماریہ صفدر اور این ڈی یو ، اسلام آباد کی طالبہ مومنہ مقصود نے کامیابی حاصل کی۔








