اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر (آج)اتوار کو دبئی روانہ ہونگے۔وزیر اعظم ساتویں عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔وزیر اعظم عمران خان اجلاس سے اپنے کلیدی خطاب میں مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنے وژن کو اجاگر اور ملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے۔وزیر اعظم کودورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے …
وزیر اعظم عمران خان ساتویں عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورہ پر (آج) دبئی روانہ ہونگے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر (آج)اتوار کو دبئی روانہ ہونگے۔وزیر اعظم ساتویں عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے۔وزیر اعظم عمران خان اجلاس سے اپنے کلیدی خطاب میں مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئے اپنے وژن کو اجاگر اور ملکی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرینگے۔وزیر اعظم کودورے کی دعوت شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی ہے۔وزیر اعظم متحدہ عرب امارت کی قیادت بھی ملاقات کرینگے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وزیر خزانہ اسد عمر ،وزیر برائے میری ٹائم امور اور معاون خصوصی برائے تجارت بھی انکے ہمراہ ہونگے۔سالانہ اجلاس میں حکومتی سربراہان،پالیسی ساز،کاروباری رہنماءاور ماہرین اصلاحات،انو ویشن اور ٹیکنالوجی کے زریعے گورننس کی بہتری کے حوالے سے موجودہ اور مستقبل کے مواقعوں سے متعلق امور زیر بحث لائیں گے۔








