وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی ملاقات

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع میسر کرنا انتہائی ضروری ہے۔وزیر اعظم نے وزارت بین الصوبائی …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع میسر کرنا انتہائی ضروری ہے۔وزیر اعظم نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مؤثر بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔