لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزراءشبلی فراز، سیّد فخر امام، مشیر شہزاد اکبر اور چیرمین نیا پاکستان ہائوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ …
وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے
لاہور۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزراءشبلی فراز، سیّد فخر امام، مشیر شہزاد اکبر اور چیرمین نیا پاکستان ہائوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ لاہور میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم بنیادی اشیا ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالہ سے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔وزیر اعظم سے پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین بھی ملاقات کریں گے۔









