وزیر اعظم عمران خان نے حسن ابدال میں اپ گریڈ کئے گئے ریلوے سٹیشن کا افتتاح کردیا

اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے حسن ابدال میں اپ گریڈ کئے گئے ریلوے سٹیشن کا افتتاح کردیا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم کو حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر اپ گریڈیشن کے بعد فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ حسن ابدال ریلوے سٹیشن کو اپ گریڈ کر کے سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔ حسن ابدال ریلوے سٹیشن پر سکھ یاتریوں کو بھی بہترسہولتیں دستیاب ہوں گی۔ حسن ابدال ریلوے سٹیشن اپ گریڈیشن منصوبہ سیاحت کے فروغ کے لئے بھی اہمیت کا حامل ہے