وزیر اعظم عمران خان نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے میں وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کے کردار کو سراہا

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے میں وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کے کردار کو سراہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیض آباد دھرنے کے کامیاب اور نتیجہ خیز مذاکرات ممکن بنانے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو شاباش دی گئی اور …

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے فیض آباد دھرنا ختم کرانے میں وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کے کردار کو سراہا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیض آباد دھرنے کے کامیاب اور نتیجہ خیز مذاکرات ممکن بنانے پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو شاباش دی گئی اور ان کے کردار کو سراہا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے ذاتی دلچسپی اور موثر کردار کی بدولت مسئلے کو پرامن طور پر حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔