وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ایک بہتر اور ماحول دوست ملک بنانے کا ویژن رکھتے ہیں،ملک امین اسلم

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ایک بہتر اور ماحول دوست ملک بنانے کا ویژن رکھتے ہیں، موجودہ حکومت نے آنے والی نسل کو آلودگی سے بچانے اور انہیں صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ملک امین اسلم نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو …

اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی)وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو ایک بہتر اور ماحول دوست ملک بنانے کا ویژن رکھتے ہیں، موجودہ حکومت نے آنے والی نسل کو آلودگی سے بچانے اور انہیں صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے بڑے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ملک امین اسلم نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام نے اہم علاقوں میں جنگلات کی کٹائی اور غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے سخت کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے فطرتی خوبصورتی کے تحفظ کے لئے مزید قومی پارکس بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہ لکڑی مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔ مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے مزید کہا کہ اب فطرتی خوبصورتی اور جنگلی حیات کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، دوسری جانب گلوبل وارمنگ پوری دنیا کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن کر ابھرا ہے اور دنیا کو آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔