وزیر اعظم عمران خان پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، رکن قومی اسمبلی کنول شوزب

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر 15 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے جس سے حالیہ مہنگائی میں کمی ہو گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں …

اسلام آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے کہا ہے کہ حکومت نے معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینے کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر 15 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے جس سے حالیہ مہنگائی میں کمی ہو گی۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مزید یوٹیلیٹی سٹورز قائم کئے جائیں گے جن پر عوام کو سستے داموں اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا باقاعدگی کے ساتھ جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوامی املاک کی دستاویزات میں شامل کرنے کیلئے ایک بے مثال سنگ میل عبور کیا ہے اور قومی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ٹیکس ادا کرنے والوں کی فہرست تیار کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان مخلص ہیں اور ان پر بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں ہے، انہیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور اسی لئے وہ معاشرے کے پسے ہوئے طبے کے لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔