اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے سیف سٹی اتھارٹی لاہور کا دورہ کیا ہے ، وزیر اعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتہ کو اپنے دورہ لاہور کے موقع پر سیف سٹی اتھارٹی گئے جہاں پر وزیر اعظم کو لاہور شہر کو محفوظ بنانے اور گلوبل پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر …
وزیر اعظم عمران خان کا سیف سٹی اتھارٹی لاہور کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے سیف سٹی اتھارٹی لاہور کا دورہ کیا ہے ، وزیر اعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتہ کو اپنے دورہ لاہور کے موقع پر سیف سٹی اتھارٹی گئے جہاں پر وزیر اعظم کو لاہور شہر کو محفوظ بنانے اور گلوبل پورٹل کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بھی ملاقات کی اور اس موقع پر صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








