وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کو سراہا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ میں پنجاب میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں پرآئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں سے مجرموں کو پنجاب پولیس …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کو سراہا ہے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ میں پنجاب میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیوں پرآئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور پنجاب پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوں سے مجرموں کو پنجاب پولیس کی طرف سے جرائم کو برداشت نہ کرنے کے نئے کلچر کا مثبت پیغام جائے گا۔