اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان (کل)اتوار کو ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔تہران آمد سے قبل وزیر اعظم مشہد میں مختصر قیام کرینگے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کی ایران کے صدر حسن روحانی اورایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنائی سے الگ الگ …
وزیر اعظم عمران خان (کل) ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے‘ وزیر اعظم کی ایران کے صدر حسن روحانی اورایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنائی سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان (کل)اتوار کو ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔وزیر اعظم ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔تہران آمد سے قبل وزیر اعظم مشہد میں مختصر قیام کرینگے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کی ایران کے صدر حسن روحانی اورایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنائی سے الگ الگ ملاقاتیں ہوں گی، ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال، امن و امان اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، مسئلہ کشمیر اور افغانستان میں امن و امان پر بھی بات ہوگی۔عمران خان ایرانی اور پاکستانی بزنس کیمونٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کرینگے۔پاکستان اور ایران کے مابین قریبی تاریخی اور ثقافتی تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔وزیر اعظم کے دورہ سے دونوں ملکوں کے مابین قریبی دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔








