اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکاء کو بارش اور سردی میں سہولت فراہم کرنے کے احکامات ملنے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے بدھ کے روز دھرنے کے مقام کا فوری دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے حکام بھی ان کے ہمراہ …
وزیر اعظم عمران خان کی آزادی مارچ کے شرکاء کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا دھرنے کے مقام کا فوری دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکاء کو بارش اور سردی میں سہولت فراہم کرنے کے احکامات ملنے کے بعد چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے بدھ کے روز دھرنے کے مقام کا فوری دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے موقع پر ہی سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے متعلقہ شعبہ جات کے حکام کو احکامات جاری کئے جبکہ متعلقہ شعبوں کی جانب سے دھرنے کے مقام پر فوری طور پر بارشی پانی کی نکاسی سمیت صفائی کے بھی انتظامات کئے گئے اور بھاری مشینری کے ذریعے موقع سے فوری طور پر پھیلی ہوئی گندگی کو صاف کر دیا گیا۔ چیئرمین کے احکامات پر دھرنے میں شریک 678 زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ دھرنے میں شریک تین بزرگ شہریوں کی ہارٹ اٹیک کے باعث اموات کے بعد ان کی ڈیڈ باڈیز کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لئے چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات پر مفت ایمبولینس سروس بھی فراہم کر دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کو دیگر احکامات بھی جاری کئے۔








