وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے

مدینہ منورہ ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ وزیر اعظم کی آمد پر سینکڑوں پاکستانی مسجد نبوی میں جمع ہو گئے۔ حاضرین نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کی آمد کے موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے …

مدینہ منورہ ۔ 18ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ وزیر اعظم کی آمد پر سینکڑوں پاکستانی مسجد نبوی میں جمع ہو گئے۔ حاضرین نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کی آمد کے موقع پر سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔ روضہ رسولﷺ کے دروازوں کو کھولا جانا اور زیارت کا شرف بلاشبہ ایک بڑا اعزاز ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔