وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس

APP86-15 ISLAMABAD: December 15 - Prime Minister Imran Khan chairing special cabinet meeting. APP

اسلام آباد۔ 15 دسمبر (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہفتہ کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا۔اجلاس میں دس وزارتوں جن میں ورثہ ڈویژن، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن، نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن، نیشنل سیکورٹی ڈویژن،اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی، نجی کاری ڈویژن، پارلیمانی امور، منصوبہ بندی و ترقی ڈویژن، پوسٹل سروسز اور ایف بی آر شامل ہیں کی گذشتہ سو دنوں میں کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے حوالے سے وزارتوں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور انکے مثبت اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزارتوں کی جانب سے مستقبل کے پلان اور اس پر عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل وزیر اعظم کو پیش کیا گیا۔وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا۔